آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کوئی متقفہ بریگزٹ ڈیل طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ ان کا ملک ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے خارج ہو رہا ہے، جب کہ اب تک اس سلسلے میں صورت حال غیریقینی ہے۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ برس کے اختتام پر طے پانے والے معاہدے کو برطانوی پارلیمان نے مسترد کر دیا تھا اور اب لندن حکومت کی کوشش ہے کہ وہ یونین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے کوئی نئی ڈیل طے کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY