آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 42 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
12 ویں ورلڈ کپ میں شریک 10 ٹیموں میں 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں آج میگا ایونٹ میں اپنا آخری میچ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیل رہی ہیں۔
2مرتبہ کا ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز 15 ماہ قبل اسی ایونٹ کے کوالیفائر فائنل میں افغانستان کے دباؤ اور مقابلے کی پاور دیکھ چکا ہے،ایسے میں افغان کھلاڑیوں کا زمبابوے جیسے ملک کو باہر کرکے فائنل کھیل جانا اور اس ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرنا بڑا کارنامہ تھا۔
ایسا ہی ایک کارنامہ اسکے پلیئرز آج بھی سر انجام دینا چاہتے ہیں کیونکہ انکے کوچ ویسٹ انڈین فل سمنز اسکے بعد رخصت ہونے والے ہیں اور ان کو الوداع کہنے کے لئے فتح سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں ہوتا۔












