ناروے کی پولیس نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ساتھ رابطہ کر کے رواں برس کے نوبل امن پرائز کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے جعلی نامزدگیوں کے عمل کی تفتیش کی جائے گی۔
ناروے کی پولیس کو جعلی نامزدگیوں کی شکایت نوبل کمیٹی نے کی ہے۔ ناروے کے اقتصادی جرائم کا محکمہ اس معاملے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس محکمے کے سربراہ کے مطابق امریکی ادارے سے معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔ ناروے کی پولیس اور ایف بی آئی اہلکاروں کے درمیان ایک ملاقات اوسلو میں اگلے ہفتے کے دوران ہو رہی ہے۔













