دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ کرکٹ کی تاریخ کا شاندار میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس پر دونوں ٹیمیں مبارک باد کی مستحق ہیں۔

ملالہ نے انگلش ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنا۔

SHARE

LEAVE A REPLY