یورپی یونین نے جمعہ بائیس جون سے اپنے ہاں امریکی درآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپی یونین کی تجارتی امور کی خاتون کمشنر سیسیلیا مالم شٹروئم کے مطابق اس فیصلے کے تحت امریکی مصنوعات کی یونین میں درآمد پر دو عشاریہ آٹھ ارب یورو مالیت کے اضافی ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

قبل ازیں یکم جون سے امریکا نے بھی اپنے ہاں یورپی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کی درآمد پر دس سے پچیس فیصد تک اضافی محصولات عائد کر دیے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY