جرمنی: مسلمانوں اور مساجد پر کم از کم 950 حملے

0
677

جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر ميں مسلمانوں اور مساجد پر ساڑھے نو سو سے زائد حملے ريکارڈ کيے گئے۔

ان حملوں ميں کم از کم تینتیس افراد زخمی ہوئے۔ پوليس کے مطابق تقريباً تمام ہی حملوں ميں دائيں بازو کی قوتيں ملوث تھيں۔ ساٹھ واقعات ميں مساجد يا مسلمانوں کے ديگر عمارتوں کو نقصان پہنچايا گيا۔

کچھ واقعات ميں نقاب کرنے والی خواتین پر حملوں کے ساتھ ساتھ نفرت انگيز جملے کسے گئے۔ علاوہ ازیں مساجد پر نازیبا جملے بھی لکھے گئے۔ جرمنی ميں مسلمانوں کے خلاف حملوں کے اعداد و شمار اکھٹے کرنے کا آغاز پچھلے سال ہی کيا گيا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY