ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی بحران کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں صدور کی یہ بات چیت جمعہ چوبیس نومبر کو ہوئی۔ یہ گفتگو ایردوآن کے اس دورہ روس کے بعد ہوئی، جس میں روس، ایران اور ترکی کے صدور نے شامی بحران پر مذاکرات کیے تھے۔

ٹرمپ اور ایردوآن کے مابین بات چیت کے بعد ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ ٹرمپ نے شامی کرد ملیشیا  کی عسکری امداد روک دینے کا عندیہ بھی دیا۔ چاوش اولو نے امریکی صدر کے اس موقف کا خیرمقدم کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY