افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کی پولیس کے صدر دفتر پر طالبان جنگجوؤں نے تیرہ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں تیس سکیورٹی اہلکاروں سمیت پینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بغلان کی پولیس کا ہیڈکوارٹرز صوبائی دارالحکومت پُل خمری میں واقع ہے۔ طالبان نے اپنے حملے کی ابتدا پولیس کی عمارت کے گیٹ پر باردو سے لدی گاڑی کے حملے سے کی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان محمود حقمل نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ اتوار پانچ مئی کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کیا گیا۔

بغلان صوبے کے انتظامی و طبی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس باعث ہلاکتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY