انسانی حقوق کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی ہے فوری واپس لینا چاہیے۔
ایچ آر سی پی کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا اقدام پارٹی ممبرز کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جمہوری اقدار کےلیے بڑا دھچکہ ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ متفقہ فیصلہ دے چکی ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگائی تو اس سے سیاسی افراتفری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔












