امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے طالبان جنگجوئوں کو بے دخل کردے ۔ وائٹ ہائوس کی میڈیا سیکریٹری سارا سینڈرز نے کابل میں ہونے والے ہوٹل حملے کی مذمت کی اورساتھ یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستان طالبان لیڈرز کو فوری طور پر یا تو گرفتار کرے یا ان گروپس کواپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکے ۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ بھی پاکستان پر زور دے چکے ہیںاور کہتے ہیں کہ امریکا سمجھتا ہے پاکستانی سرزمین دہشت گرد گروپوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہورہی ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف قابل ذکر کارروائی کی جائے اور اس کارروائی کے ہونے تک پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY