فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل اورسوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔

برازیل کے کوٹینہو نے20ویں منٹ میں گول اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کے زوبیر نے50ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

40سال میں پہلی بار برازیل کا ابتدائی میچ ڈرا پر ختم ہوا، اس سے پہلے 40سال کے دوران برازیل نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ کا آغاز ہمیشہ فتح سے کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY