مردان کے نواحی علاقے خرکئی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 45 سالہ ملزم بچی کو قریب کھیتوں میں لے گیا تھا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش کی جارہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔












