افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان دہشتگردی یا اسلام میں سے کسی ایک کو منتخب کریں جو طالبان انسانیت پر یقین رکھتے ہیں وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والے شرپسند عناصر سے خود کودور رکھیں ۔
دورہ افغانستان کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان اپنے آقاؤں کے کہنے پر افغانستان میں حملے کر رہے ہیں، طالبان کو ہشتگردی اور اسلام، انسانیت اور بربریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
اشرف غنی جو انسانیت اور اسلام پر یقین رکھتے ہیں وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کٹھ پتلی عناصر سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔
انڈونیشیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامک سینٹر بنائیں گے اور افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، مختلف شعبوں میں افغانستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔











