پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی نئی شکل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کیلئے پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے آج دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل کونسلر جوناتھن ہال سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کئے گئے، ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے حالیہ ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی میں سیکیورٹی اداروں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔












