صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا۔

ترمیمی آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی

وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کردی ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشتگرد قرار دی جائیں گی اور ان کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے آرڈیننس کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY