اقوام متحدہ میں فرانس کے سفارت کار فرانسو دلاترے نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے اقدامات جو خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے رپورٹ کیے گئے ہیں وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتائی ہے۔ دلاترے نے میانمار میں گرفتار روئٹرز کے دو صحافیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY