ماریشس سے تباہ شدہ ملائیشیائی جہاز کا ونگ ملا، آسٹریلیا

0
1487

Published on: 7 Oct 2016

آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ جزیرے ماریشس کے ساحل سے ملنے والا ہوائی جہاز کا پَر حقیقت میں لاپتہ ملائیشیائی پرواز ایم ایچ ۳۷۰ کے بوئنگ جہاز کا ہے۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ یہ ونگ اُس بوئنگ 777 کا ہے جو ملائیشین پرواز کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اِس لاپتہ ہو جانے والی پرواز کے ملبے کی تلاش ایک لاکھ دس ہزار مربع کلومیٹر سے زائد سمندری علاقے پر کی جا رہی ہے۔ یہ پرواز آٹھ مارچ سن 2014 کے روز کوالالم پور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی اور اِس پر 239 مسافر سوار تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY