بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلا ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

اتوار کو جنوبی افریقا میں ہونے والے آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انڈین بولرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جلد ہی پویلین روانہ کردیا اور پوری انگلش ٹیم 17.1 اوور میں صرف 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ٹیم نے 69 رنز کا ہدف 6 اوورز پہلے عبور کرکے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سومیا تیواری اور جی تریشا نے 24، 24 رنز بنائے۔

بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ پاکستان کی ویمن انڈر 19 ٹیم سپر سکس راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY