آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ یکم نومبر کو لندن میں ہوا تھا ۔
ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،ٹیسٹ کے دوران ان کی زیادہ تر گیندوں پر ایکشن15 ڈگری سے زیادہ تھا۔
آئی سی سی نے محمد حفیظ کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر کا بولنگ ایکشن پچھلے 2سال میں 3مرتبہ رپورٹ ہوچکا ہے اور آئی سی سی نےٹیسٹ کلیئرنس کے بعد انہوں نے دوبارہ بولنگ کی اجازت دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY