نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹی20 رینکنگ میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گیا۔

بھارت کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت پاکستان عالمی نمبر دو تھا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دی تو پاکستان عالمی نمبر ایک بن گیا لیکن اگلے ہی میچ میں کیویز نے شاندار انداز میں واپسی کی اور میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کر لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY