عمران خان کا کہنا ہے کہ احد چیمہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے ، وہ منہ کھولے گا تو انکی باری آئے گی ، یہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے۔ انہوں نے کہا 14 ارب روپے تو صرف ایک بیورو کریٹ پر کیس ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیوروکریٹس کو تمام احکامات رائے ونڈ سے ملتے ہیں ، اب قوم کیوں نکالا اور ڈرامے باز کو نہیں سنے گی۔ انہوں نے کہا پہلے ادارے کمزور کیے گئے پھر پیسہ چوری کر کے باہر لے جایا گیا، جب تحقیقات ہوئیں تو پتا چلا کہ 300 ارب روپے ملک سے باہر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا آج ساری قوم نیب اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، حسن شریف 6 سو کروڑ کے گھر میں رہ رہا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے بچے پاکستانی نہیں ہیں












