پی ایس ایل تھری کے دسویں میچ میں گلیڈیٹرز نے زلمی کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف مقرر کیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈیٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔
گلیڈیڑرز کی اننگز میں ٹاپ اسکورر شین واٹس رہے، رائلی روسوو اسکور نے بھی اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنے کی ٹھانی اور برق رفتاری کی مظاہرہ کرتے ہوئے 25گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے، انہوں نے 2چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔
ان کی وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی جبکہ کیچ صابر رحمان نے پکڑا، وہ آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے، جبکہ اس وقت ٹیم کا اسکور 16عشاریہ 3 اوور میں 125رنز تھا۔
اس کے بعد گلیڈیٹرز کا کوئی بیٹسمین زلمی بولرز کے آگے ٹک نہ سکا اور ایک، ایک کرکے کھلاڑی پویلین لوٹتے گئے، کپتان سرفراز احمد صرف 15گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 17رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
ان کے بعد محمد نواز صرف 3 رن اسکور کرسکے، انہیں بھی عمید آصف نے آئوٹ کیا، جبکہ انور علی نے بھی 3 رن بنائے، وہ وہاب ریاض کے ہاتھوں ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے تاہم جان ہیسٹنگس اور حسن خان بلترتیب 5 اور ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور گلیٹریٹرز کی اننگز کو اختتام تک پہنچایا۔
اس سے قبل میچ میں 12عشاریہ ایک اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر گلیڈیٹرز نے 83رنز کے اسکور پر اپنی 4وکٹیں گنوا دی تھیں، آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین کیون پیٹرسن تھے، وہ 6گیندوں پر 5 رنز اسکور کرسکے اور ڈیرن سیمی کا شکار بنے گئے ان کا کیچ محمد اصغر نے تھاما۔
اس سے قبل آئوٹ ہونے والے عمر امین تھے، جو صرف 16گیندوں پر 11 رنز بنا سکے، جن کے بعد شین واٹس آئوٹ ہوئے وہ اب تک گلیڈیٹرز کی اننگز میں ٹاپ اسکور ہیں۔
انہوں نے بڑی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32گیندوں پر 5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور خالد عثمان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل شارجہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کا میچ شروع ہوا، تو صرف 10 رنز کے اسکور پر گلیڈیٹرز کو پہلا نقصان ہوا، جب اوپنگ بیٹسمین اسد شفیق 10گیندوں پر 9رنز اسکور کرکے سمین گل کا شکار بنےجبکہ صابر رحمان نے ان کا کیچ پکڑا۔
میچ میں 6اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور کپتان سرفراز کی گلیڈیٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 31رنز اسکور کرلیے تھے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سمین گل آج اسپنر ابتسام شیخ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اور زلمی کی جانب سے سپر لیگ میں آپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY