بھارہ کہو اسلام آباد میں تعمیراتی کام کے دوران حادثہ۔وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی۔
ملک اسلم اعوان نمائندہ عالمی اخبار
اسلام آباد پاکستان
واقعات کے مطابق آج اسلام آباد کے قریب بھارہ کہو میں تعمیراتی کام کے دوران لوھے کی شٹرنگ کو ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں شٹرنگ مکمل طور پر گر گئی اور موقع پر کام کرنے والے تین مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کے حکم پر چیرمین سی ڈی اے موقع پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے پہنچ گئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری تک جدید اور کشادہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اس تعمیراتی کام کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس المناک حادثے کے نتیجے میں دو مزدوروں کی ہلاکت ہو چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں بہم پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY