فیصل فاروق چیمہ اورعلی عزیزجی جی کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

0
2185

سرگودھا سے سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ اورکراچی سے علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان ایک ویڈیو بیان میں کیا۔

ویڈیو پیغام میں فیصل فاروق چیمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد کریں گے۔

کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما علی عزیزجی جی نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بریک لینا چاہتاہوں،فیملی کووقت دیناچاہتاہوں۔

علی عزیزجی جی نے کہا کہ 9مئی کےواقعات کی ایک بارپھرمذمت کرتاہوں،ان واقعات میں ملوث عناصرکوقانون کےمطابق سزادی جائے۔

واضح رہے کہ سردار تنویرالیاس،محمودمولوی،فردوس عاشق اعوان، فوادچودھری،عمران اسماعیل،عامرکیانی،علی زیدی، فیاض الحسن چوہان اوردیگر بھی تحریک انصاف کو خیرباد کر چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY