چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان کوپہلےبھی کہا، اب بھی کہتے ہیں،آئیں کراچی سےالیکشن لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں کا ٹکراؤ اور ہم عدالتی اصلاحات چاہتے ہیں، ہمیں عدالتی اصلاحات پارلیمنٹ میں لانی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھی کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان کی سیاست نفرت کی سیاست ہے، کراچی کے عوام عمران خان کو عبرتناک شکست دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے اپنے نظریاتی کارکنان سینیٹ انتخابات میں کھڑے کیے، ہم پیسے پر نہیں نظریات پر بات کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY