امریکا کے شمال مشرق کے بعض علاقوں میں برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی معطل کر کے رکھ دیے ہیں۔ کئی شہروں اور قصبوں میں دو دو فیٹ تک برف گری۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا برفانی طوفان ہے۔

ان دونوں برفانی طوفانوں کی وجہ سے کم از کم آٹھ لاکھ افراد بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا پچھلے جمعے سے کر رہے ہیں۔ سات مارچ کے طوفان سے مسافروں کو شدید مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

مختلف شہروں میں شدید برفباری کے باعث بسوں اور ٹرام سروسز کو گہری مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف ہوائی اڈوں سے اڑنے والی ہزاروں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY