نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی جب کہ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈےکی حمایت کی خواہش کا اعادہ کیا۔
امریکی سفیر سے ملاقات میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر ہیں۔












