صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے افریقی یونین کی ایک فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔ کرنل احمد حسن کے مطابق شبیلی میں واقع اس چھاؤنی پر اتوار کی صبح حملہ کیا گیا۔

ان کے بقول اس بیس کے مرکزی دروازے پر پہلے دو خود کش کار بم حملے کیے گئے اور پھر مسلح شدت پسندوں نے چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کرنل حسن نے مزید بتایا کہ لڑائی بدستور جاری ہے۔

انہوں نے جانی و مالی نقصان کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ الشباب نے اس حملے میں افریقی یونین کے درجنوں سپاہیوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY