نقیب قتل کیس کے ملزم راؤ انوار نے سندھ پولیس کی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں اور فوج کے نمائندے بھی ہوتے ہیں، جے آئی ٹی ایک ہی ادارے کے نمائندوں پر نہیں ہوسکتی۔

راؤ انوار نے موقف اپنایا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع نہیں۔

راؤ انوار نے پولیس کی جے آئی ٹی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد نہیں رہا۔

راؤ انوار کے خلاف تفتیشی ٹیم ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کی سربراہی میں قائم ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY