افغان صوبے غزنی میں اتحادی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 72 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اتحادی اور افغان فورسز نے ضلع نوا، خوگیانی، گیلان میں فضائی اور زمینی حملے کئے، جس میں72 عسکریت پسند ہلاک اور 17 کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں 18 موٹر سائیکلیں اور 45 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY