فرانسیسی پولیس نے کہا ہے کہ پیرس میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے دوران چھ عمارتوں اور ایک سو بارہ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہوئے اس حکومت مخالف احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے عوامی املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسی پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی حالت نافذ کی جا سکتی ہے۔ اتوار کے دن فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پیرس میں متاثرہ مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY