کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے 9 کارکن گرفتار کر لیے. اورنگی ٹاون میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کارروائی کی۔

کارروائی میں سیاسی جماعت کے 3 کارکن گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے منشیات اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گلشن اقبال 13 ڈی میں بھی رہائشی عمارت پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپا مارا جس کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔نیو کراچی میں کارروائی کے دوران بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 کارکنان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر متنقل کردیاگی

ادھرایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق اورنگی ٹاون پاکستان بازار میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزمان 50 سے زائد مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY