کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کی بیس دکانیں لوٹ لی گئیں

0
341

کراچی میں صدر کے علاقے میں واقع ایمپریس مارکیٹ کی بیس دکانیں لوٹ لی گئیں۔ رات گئےچوروں نےتالےتوڑڈالے۔ دکانیں آٹھ سے دس محرم تک سیل کی گئیں تھیں۔

تالہ توڑ گروہ کے چور فول پروف سیکیورٹی دینے والوں کو فول بناگئے۔ رات گئے ایمپریس مارکیٹ میں بیس سےزائد دکانوں کے تالے توڑ کر دس لاکھ سے زائد کی نقدی لے اڑے مارکیٹ کو محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے تین روز کیلئے سیل کیا گیا تھا۔

ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پندرہ چور دس لاکھ سےزائد کی نقدی لےاڑے۔ مارکیٹ میں سیکیورٹی کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اولڈ سٹی ایریا میں تالہ توڑ گروہ مختلف کارروائیاں کرتا رہاہے۔ اس بار بھی پولیس نے روایتی تفتیش کے بعد چوروں کی تالاش شروع کردی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY