جرمن میڈیا کے مطابق پولیس نے برلن میں حملے کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اتوار کے دن ایسے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں اتوار ہی کے دن ہونے والی ’ہاف میراتھن‘ کے دوران چاقوؤں سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
جرمن روزنامہ ’دی ویلٹ‘ کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق ان مشتبہ افراد کا تعلق انیس عامری کے نیٹ ورک سے ہے۔ عامری نے دسمبر سن دو ہزار سولہ میں برلن میں ہی ایک ٹرک حملہ کرتے ہوئے گیارہ افراد کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔












