جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے شام پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے فضائی حملوں کو ضروری اور بروقت قرار دیا ہے۔ میرکل نے شام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مزید کیمیائی حملوں سے باز رہے۔

میرکل نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ملکوں نے کیمیائی حملوں کے بعد کی صورت حال کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

قبل ازیں جرمن چانسلر کہہ چکی ہیں کہ اُن کا ملک شام کے لیے کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY