نوازشریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو 12 بجے لاہور پہنچے گا

0
646

سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

طیارہ نوازشریف کو لے کر پاکستان کے لیے صبح ساڑھے 8 بجے متحدہ عرب امارات سے روانہ ہو گا۔

نواز شریف کا خصوصی طیارہ دوپہر 12 بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

خصوصی پرواز میں نواز شریف کے علاوہ 152 مزید افراد سوار ہوں گے۔

خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور صحافی لاہور پہنچیں گے۔

…………………………

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے آج سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
میاں نواز شریف سعودی عرب میں پانچ دن قیام کریں گے، جس کے بعد وہ دبئی جائیں گے اور وہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے رفقا کے ہمراہ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا۔

پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی، سعودی ائیر لائن کی پرواز 4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر 5 گھنٹے 27 منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی۔

سعودی ائیر لائن نے اس پرواز کیلئے محض تین سال پرانا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید طیارہ استعمال کیا، جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کی ایون فیلڈ رہائش گاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا تھا۔

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY