پاک امریکا دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 فروری سے شروع ہوگا

0
786

پاک امریکا دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے واشنگٹن میں شروع ہورہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے واشنگٹن میں شیڈول ہے، اور درمیانی سطح کے مذاکرات 16 فروری تک جاری رہیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے، وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے حکام اور تینوں مسلح افواج ہیڈ کوارٹرز کے حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ امریکی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری ڈیفنس آفس کرے گا، اورمذاکرات میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے امور پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ پاک امریکا دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021ء میں پاکستان میں ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY