فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ جرمنی اور فرانس رواں برس جون تک یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے مشترکہ تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے۔

فرانسیسی وزیر خزانہ نے یہ بات بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقدہ یورو زون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے حاشیے میں کہی۔ لے مائر کا مزید کہنا ہے کہ جرمنی اور فرانس مشترکہ طور چاہتے ہیں کہ یورو زون کا مزید طاقتور اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہونا ازحد ضروری ہے۔

اسی کانفرنس میں جرمن وزیر مالیات اولاف شولس نے کہا کہ ایک مربوط مشترکہ منصوبے پر رواں برس مئی یا جون میں پیرس اور برلن کے درمیان اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY