ستر کی دھائی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد کا دورہ کیااور ایک دھواں دھار تقریر کی جس میں عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا ایسا نعرہ دیا جو آج تک پیپلز پارٹی کے لیے ووٹ کے حصول کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔اب 44 سال بعد ان کے نواسے بلاول بھٹو زرادری آج یہاں سیاسی میدان لگارہے ہیں ۔

1974 میں اُس وقت کے وزیر اعظم ، قائد عوام اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نےکراچی کی مشہور لیاقت آباد سپر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اپنے مخصوص جوش خطابت سے لوگوں کا لہو گرمایا، وعدے وعید کیے لیکن اس موقع پر عوام کے لئے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ سب سے نیا اور ہر دلعزیز ثابت ہوا۔
اس بات کو 44 سال گزرچکے مگر آج بھی وہی نعرہ پیپلز پارٹی کیلئے ترپ کا پتا ہے اور پہلے ہی کی طرح دلوں میں زندہ ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے آج تک لیاقت آباد کا دورہ نہیں کیا ، لیکن اب چار دھائیوں بعد ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بلاول بھٹو زرداری لیاقت آباد میں کراچی کے عوام سے مخاطب ہوگا۔

بلاول بھٹوزرداری آج ایف سی ایریا گراؤنڈ میں سیاسی اکھاڑہ لگائیں گے، لیاقت آباد روایتی طور پر ایم کیو ایم کا گڑھ ہے اور سیاسی مبصرین اس جلسے کو کراچی میں پیپلزپارٹی کی ری لانچنگ قرار دے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY