اسرائیلی کے ساتھ متصل غزہ پٹی کی سرحد پر جمعے کے دن ہوئے تازہ مظاہروں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ چھٹے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پچاس فلسطینی ہلاک جبکہ ایک سو ستر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ رفتہ رفتہ ان مظاہروں کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ غزہ پٹی میں دو تہائی سے زائد فلسطینی مہاجر ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واپس لوٹنے کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY