پہلا ٹیسٹ:پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

0
295

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ پاکستان کا 400واں جبکہ ایشیا کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ ہے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور محمد نوازاپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سمیع اسلم، اظہر علی، بابر اعظم، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمدعامراور سہیل خان۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے400 واں ٹیسٹ ایک سنگ میل ہے،پچ اچھی لگ رہی ہے ،اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے گلابی گیند اور برقی روشنی میں ٹیسٹ کھیلنے کا یہ نیا تجربہ ہے، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں کام یابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

پاکستان کو ٹیسٹ میچوں میں کالی آندھی پر برتری حاصل ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 46 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں 16میں پاکستان اور15میں ویسٹ انڈیزنے کامیابی حاصل کی جبکہ 15میچ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوئے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشن مشکل ہوں گی لیکن اچھی پرفارمنس کےلئے پر امید ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو تینوں میچز میں زیر کرنے کی صورت میں عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان بھارت سے فاصلہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY