فاٹا انضمام بل سینیٹ سے بھی منظور

0
847

فاٹا اصلاحات بل سینیٹ سے بھی بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 71ارکان اور مخالفت میں 5ارکان نے ووٹ دیے۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی بل پیش کیا۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی سینیٹ میں اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی جس کے لیے ایوان میں موجود 229 اراکین نے بل کی حمایت میں اور صرف ایک رکن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مخالفت برقرار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY