آبنائے ہرمز پر پیشرفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

0
868

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر پیشرفت سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی،پاکستان امید کرتا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاق رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کےدرمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کی بحالی کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ایران اور امریکا کےدرمیان سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر،عمان اور دیگر برادر ممالک خطے میں امن کے لیے مربوط سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے بحران میں برادر ممالک نے مشترکہ سہولت کاری کا مؤثر کردار ادا کیا۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز کے تنازع میں مثبت اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے برادر ممالک کے ساتھ مل کر سفارتی تعاون جاری رکھے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY