فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دو ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ تعیناتی صدر ایمانوئل ماکروں کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کیے گئے احتجاج کے تناظر میں کی گئی ہے۔

پیرس میں یکم مئی کو عالمی یوم محنت کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس نے ان مظاہروں میں گرفتار کیے گئے سات افراد پر کاریں نذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY