مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں جاری، وحشیانہ فائرنگ سے مزید 10کشمیری شہید کر دیئے۔ دو دن کے دوران بھارتی درندگی سے جاں بحق ہونے والوںکی تعداد 14 ہوگئی۔
بھارتی مظالم کے خلاف اتوار کو بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوئی،،
مقبوضہ وادی میں شہید پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیع بٹ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے بھارت مخالف، آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
دوسری طرف بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے ظلم و جبر کی تمام حدود پار کرلیں، کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خاموشی کب ٹوٹے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن اور فائرنگ سے شوپیاں میں پروفیسر سمیت 10کشمیریوں کو شہید کیا تھا، ہفتے کو بھی بھارتی فورسز نے 4کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی مظالم کے خلاف اتوار کو بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوئی تھی۔












