اسرائیل نے مصری علاقے جزیرہ نما سینائی کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ یروشلم حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ قدم دہشت گردی کے ٹھوس خطرے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیلی شہریوں کو مصر کے سفر سے خبردار کیا گیا ہے۔

جزیرہ نما سینائی میں کئی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ایک حامی گروپ گزشتہ کچھ عرصے سے سلامتی سے متعلق مصری اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اس دہشت گرد گروپ کی مصری شاخ نے گزشتہ ویک اینڈ پر مصر میں گرجا گھروں پر اُن حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جن میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY