اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں تمام ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اسرائیلی سرزمین تک پہنچ ہی نہیں پائے تھے اور اسرائیلی حملہ انہی کے جواب میں تھا۔

لیبرمن نے بتایا کہ اسرائیلی میزائل شکن نظام کی وجہ سے ایرانی حملہ ناکامی سے دوچار ہوا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ڈیفنس کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کا تہران حکومت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY