آسام میں داعش کے جھنڈے لگانے کے الزام میں بی جے پی کے6 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آسام کی پولیس نے ضلع نل باری میں داعش کے جھنڈے لگانے پرحکمران جماعت کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ، جھنڈے آسام کے مختلف مقامات سے ملے تھے جن کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دی گئی تھی۔
پولیس نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی ارکان ان جھنڈوں کے ذریعے مذہبی فسادات کرانا چاہتے تھے۔












