پہچان 786 ، ایبلٹی لنک ایس ایس آئی اور سکل ڈیولپمنٹ کی طرف سے مدرز ڈے کے حوالے سے ” ماں تجھے سلام ” ماونٹ ڈروٹ حب کے کمیونٹی ہال میں شفق تعظیم جعفری اور رضوانہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منقعد کیا۔اس تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں خاص طور پر ڈپٹی قونصلیٹ شگفتہ احمد نے شرکت کی ۔ پروگرام تین حصوں پر پشتمل تھا جو چار گھنٹے تک جاری رہا ۔ اس پروگرام کی کمپیرنگ افسانہ نگار، شاعر اور براڈ کاسٹر ڈاکٹر نگہت نسیم، شفق تعظیم جعفری اور مائرہ ضیاء نے کی جبکہ شفقت علی نے بچوں کی ایکٹویٹیز کو ترتیب دیا۔

تقریب کے پہلے حصے میں ڈاکٹر نگہت نسیم نے اپنی کامیابی کے پیچھے جاری جدوجہداور تجربات کو حاضرین کے ساتھ شیئر کیا اور کمیونٹی کی ان خواتین سے ملوایا جو فعال ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب مایئں بھی تھیں ، ان کو پہچان ٹرافی ، اعزازی سرٹیفیکیٹ اور ڈاکٹر نگہت نسیم کی کتاب “ گرد باد حیات“ تحفتا دی گیئں ۔ان ماؤں میں سب سے پہلے پاکستان کی پہلی خاتون سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر نور جہاں حسین ، تعلم سے وابسطہ ڈاکڑ عطیہ زیدی ، ماہر تعلیم ، یوگا انسٹرکٹر ہولیسٹک کونسلر سیماڈار اور دینی درس وتدریس میں مصروف ریحانہ صاحبہ شامل تھیں ۔ ان خواتین کوٹرافی وہاں موجود ان کے بچوں نے یا ان کے قریبی دوست نے دی جس کو سب نے بہت سراہا۔

تقریب کے دوسرے حصے میں “ ماں تجھے سلام “ کے حوالے سے مقابلہ شاعری ہوا جس میں بہت ساری لڑکیوں اور خواتین نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم اور شاعر محمد رانا احمد شہید نے ان میں سے تین بہترین نظمیں لکھنے والی خورشیدہ ، عائشہ ملک آرزو ، ہانیہ عامر منتخب کیا اور انہیں پاکستان آسٹریلیا ایسوسیشن کی جانب سے شیلڈ ، اعزازی سرٹیفیکیٹ اور اپنی کتاب انعام میں دیں ۔ پروگرام کے تیسرے حصے میں سوال و جواب کا سلسلہ رکھا گیا جس میں خواتین نے کامیاب ماؤں سے اپنے مسائل کا حل پوچھا ۔۔حل دینے والوں کے پینل میں تنویر رضوی ، ڈاکٹر نورجہاں، ڈاکٹر عطیہ زیدی ، محمد رانا احمد شہید، سیما ڈار ، شفقت علی شامل تھے اور پروگرام کو شگفتہ ہمایوں اور شفق تعظیم جعفری نے بہت کامیابی سے پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں سڈنی کے معروف سنگر ریاض شاہ نے ماں پر گیت سنایا، تمام بچوں کو چکلیٹس والنیٹئرز، اور تقریب میں شامل تمام ماؤں کو تحائف دئے گئے ، یوں دوپہر کے کھانے پر کامیاب تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

مدرز ڈے کے حوالے ” ماں تجھے سلام ” کی اس تقریب کو اے آروائی ٹی وی اور ریڈیو دوستی اور عالمی اخبار کے نمایئندوں نے کور کیا ۔اس خوبصورت تقریب کو اے آر وائی نیوز، سکل ڈیولپمنٹ ، ایبلٹی لنک، پاکستان آسٹریلیا ایسوسیشن ، دوستی ریڈیو ، ، ہمالیہ ریسٹورنٹ ، شاہی تندوری ، لٹل اوزی کڈز ، جیورس آسٹریلیا اور ینگ انوینٹرس نے سپانسر کیا تھا۔
ڈاکٹر نگہت نسیم
تصویر۔ ذیشان عبدال گوندل












