سول ملٹری اجلاس کے بعد نواز خاقان ملاقات

0
44

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملاقات کی ہے اور انہیں اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازع بیان پر ملک بھر میں سیاستدانوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ اسی سلسلے میں آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران نوازشریف کے علاوہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران متنازع بیان پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کے اعلان کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY